سپریم کورٹ کا پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دو سو بتیس میں ہونے والا الیکشن شیڈول معطل کرنے کا حکم،فریقین کو نوٹس جاری،کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 04:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء )سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دو سو بتیس میں ہونے والا الیکشن شیڈول معطل کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں بدھ کے روزپنجاب اسمبلی کے حلقہ دو سو بتیس کے الیکشن عزرداری کیس کی سماعت کی سماعت کے بعد عدالت نے عام انتخابات میں اس حلقے سے کامیاب ہونے والے محمد یوسف کسیلہ کوبحال کر دیا۔

(جاری ہے)

محمد یوسف کی کامیابی کو ان کے مخالف امیدوار غلام محی الدین نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا ان کے مخالف نے ان پر الزام لگایا تھا کہ محمد یوسف نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں اور الیکشن مہم کے دوران اخراجات بھی حد سے زیادہ کیے ہیں جس پر الیکشن ٹریبونل نے محمد یوسف کو نااہل قرار دے کر اس سیٹ پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کیا تھا جسے سپریم کورٹ نے معطل کردیا ہے سپریم کور ٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ہے