تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو طلب ،دھرنے کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 04:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد میں جاری دھرنے کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر انہی کی صدارت میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں طاہر القادری کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا اور محر م الحرام کے دوران دھرنوں کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :