اطالوی کھلاڑی سواریز کی حریف کھلاڑیوں سے ہاتھا پائی ، شرٹ پھٹ گئی،واقعہ یوراگوئے اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے میچ میں پیش آیا جس کی وجہ سے کھلاڑی عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے

اتوار 16 نومبر 2014 09:49

یوراگوئے ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء )اطالوی کھلاڑی سواریز کی حریف کھلاڑیوں سے ہاتھا پائی ، شرٹ پھٹ گئی،واقعہ یوراگوئے اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے میچ میں پیش آیا جس کی وجہ سے کھلاڑی عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے فٹبال گراوٴنڈ سے دلچسپ خبر یہ ہے کہ ورلڈکپ میں اطالوی کھلاڑی کو دانت کاٹنے کے جرم میں سزا کاٹ کر دوبارہ میدان میں آنے والے لوئز سوآریز حریف کھلاڑی کے ہتھے چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

دھینگا مشتی میں سوآریز کی شرٹ قابو آئی جو پھٹ گئی۔ یوراگوئے کا کوسٹاریکا سے یہ میچ سوآریز کی شرٹ کھنچنے اور پھٹنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا۔