ساہیوال،تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں کینسر کا مریض عمر دراز بلوچ بیوی بچوں سمیت پہنچ گیا، علاج کی اپیل،وزیراعلیٰ پنجاب کا ساہیوال کے جلسے میں غریب خاندان کے کینسر کے مرض میں مبتلاشخص کے بارے میں میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس،مریض کے علاج معالجے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی:شہبازشریف

اتوار 16 نومبر 2014 10:05

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسہ گاہ میں چک 89 جی آر کینسر کا مریض عمر دراز بلوچ بیوی بچوں سمیت پہنچ گیا اور عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال سے علاج کی اپیل کرنے کاکہا کینسر کے مریض کی اپیل پر حکومت پنجاب نے فوری نوٹس لے لیا اور حکومت پنجاب نے سرکاری طور پر علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہا کہ حکومت نے کینسر کے مریض عمر دراز بلوچ کا سرکاری طور پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت فوری انتظامات کرکے علاج کرائے گی ۔

(جاری ہے)

ادھروزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ساہیوال کے جلسے میں غریب خاندان کے کینسر کے مرض میں مبتلا37سالہ شخص کے بارے میں میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مریض کے علاج معالجے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ مریض کے لاہور میں علاج معالجے کے انتظامات کیے جائیں ۔