افغانستان کرکٹ ٹیم کی اے ٹیم نے پاکستان اے کو 54رنز سے شکست دیدی،افغان اے کے 154رنز کے جواب میں پاکستان اے کی ٹیم 15اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 100رنز بنا سکی،نبی اللہ زردان کی شاندار نصف سنچری 60رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 30رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستا ن کے نجیب اللہ زردان کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے دورے پر افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، ترجمان وزارت خارجہ تسنیم اسلم اور دیگر پاکستانی و افغان وزراء سمیت پی سی بی شہریار خان اورسابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی گراؤنڈمیں موجود تھے

اتوار 16 نومبر 2014 09:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء ) پاکستان کے دورے پر آئی ہو افغانستان کرکٹ ٹیم کی اے ٹیم نے پاکستان اے کو 54رنز سے شکست دیدی ،افغان اے کے 154رنز کے جواب میں پاکستان اے کی ٹیم 15اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 100رنز بنا سکی، نبی اللہ زردان کی شاندار نصف سنچری 60رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 30رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زردان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے دورے پر افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی دونوں وزرائے اعظم نے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ فوٹو سیشن بھی کروایا ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، ترجمان وزارت خارجہ تسنیم اسلم اور دیگر پاکستانی و افغان وزراء سمیت پی سی بی شہریار خان اورسابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی گراؤنڈمیں موجود تھے ،۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے 15اوورز کے میچ میں افغان اے ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 15اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے نبی اللہ زردان کی شاندار نصف سنچری 60رنز بنائے جبکہ سمیع اللہ شنواری 27رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد نے 17اور نجیب ترکئی نے 18رنز بنائے افغان اے ٹیم نے پاکستانی پیسرز عمر گل ، محمد عرفان اور بلاول بھٹی کی خوب پٹائی کی عمر گل نے 3اوورز میں 30رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ جبکہ بلاول بھٹی نے 3اوورز میں 43رنز دیئے اور وہ بھی کوئی وکٹ لینے ناکام رہے پاکستان کی جانب سے محمد عرفان ، رضا حسن اور انو ر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی 154رنز کے جواب میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور 15اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 100رنز ہی بنا سکی ۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 30رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ جبکہ وکٹ کیپر رضوان 18،اور انور علی 17رنز بنا سکے کپتان صہیب مقصود سمیت 6کھلاڑی ڈبل فیگر ہی کراس نہ کرسکے افغان اے کی جانب سے محمد نبی ، آفتاب عالم اور گلبدین نبی نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ نجیب اللہ زردان کو بہترین پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے دورے پر افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، ترجمان وزارت خارجہ تسنیم اسلم اور دیگر پاکستانی و افغان وزراء سمیت پی سی بی شہریار خان اورسابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی گراؤنڈمیں موجود تھے