استعفے کے علاوہ جوڈیشل کمیشن اور دیگر پانچ نکات پر حکومت پیش رفت کرے،عمران خان ،ہم وارنٹ گرفتاری سے نہیں ڈرتے،دھرنا ختم نہیں کریں گے،ساہیوال جلسہ کیلئے آتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر صحافیوں سے بات چیت

اتوار 16 نومبر 2014 09:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء) تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے ساہیوال میں جلسہ کیلئے آتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ وزیراعظم کے استعفے کے علاوہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور دیگر پانچ نکات پر حکومت پیش رفت کرے اگر حکومت مخلص ہے تو دیگر پانچ نکات پر عمل درآمد کرے ہم وارنٹ گرفتاری سے نہیں ڈرتے انہوں نے کہا کہ تاہم ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے اسلام آباد میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر پر ان کا استقبال قومی اسمبلی کے رکن رائے حسن نواز‘ شیخ شاہد حمید اور اقبال واجد نے کیا۔