افغانستان‘ پرتشدد واقعات میں تین پولیس اہلکار اور پچاس طالبان ہلاک‘ متعدد افراد زخمی

اتوار 16 نومبر 2014 10:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء) افغانستان میں پرتشدد واقعات میں تین پولیس اہلکار اور پچاس طالبان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرحدی پولیس کے ترجمان ادریس محمد نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ صوبہ کنڑ کے ضلع ناری میں متعدد طالبان نے تین مختلف پولیس چوکیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جس پر سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور دس طالبان ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فاریاب‘ بلغان‘ ہلمند اور پکتیا میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کلین اپ کئے جن میں چالیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :