پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی مخلصانہ کوششوں کے باعث ٹیم کی بلے بازی میں نکھار آیا، احمد شہزاد ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شہزاد نے کہا: ’گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن نے ہمارے ساتھ کافی محنت کی، میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 نومبر 2014 09:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء ) نوجوان کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی مخلصانہ کوششوں کے باعث ٹیم کی بلے بازی میں نکھار آیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شہزاد نے کہا: ’گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن نے ہمارے ساتھ کافی محنت کی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ میچز ہارنے کے بعد کھلاڑی خود بھی پرفارم کرنے کے لیے بیتاب تھے۔

(جاری ہے)

‘انہوں نے سینئر کھلاڑی یونس خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو اپنی کارکردگی اور رویے سے متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی بہترین مجوعی کارکردگی حالیہ بہترین پرفارمنس کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی خود بھی حالیہ کچھ شکستوں کے بعد سے پریشان تھے۔’گرانٹ فلاور نے اس موقع پر ہمیں بہترین کارکردگی کے لیے پش کیا۔‘انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم ہوم ایڈوانٹیج لیتی ہے اور ہم نے بھی ایسا ہی کیا اور عالمی کپ سے قبل جیت کا یہ تسلسل حاصل کرنا شاندار ہے۔

متعلقہ عنوان :