تحریک انصاف کے دھرنوں کے جواب میں مسلم لیگ ن کا بھی دھرنے دینے کا فیصلہ

اتوار 16 نومبر 2014 10:03

اسلام آباد/بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے جواب میں مسلم لیگ ن نے بھی دھرنے دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس کی ذمہ داری ماروی میمن کو سونپی گئی ہے جس کی مثال بنوں میں آئی ڈی پیز کی رہائی کے حوالے سے دھرنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔ جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت پر تنقید اور اس کی خامیوں پر نظر رکھنے کیلئے انفارمیشن کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن کو ذمہ داری سونپی ہے۔ او ر یہی وجہ ہے کہ بنوں جیل کے باہر مسلم لیگ ن نے آئی ڈی پیز کی رہائی کے حوالے سے احتجاجی دھرنا دیا اور صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی۔