جیل میرا سسرال ، ہتھکڑی میرزیور ہے‘ گرفتاری کا ڈر نہیں‘ شیخ رشید،خود کش سیاست دان ہوں تابوت کندھے پر لے کر سیاست کرتاہوں‘ خورشید شاہ،سرکار کا ایجنٹ‘ نواز اور زرداری ایک سکے کے دو رخ ہیں‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب

اتوار 16 نومبر 2014 10:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے یہ ہاتھ کٹ جائے گا لیکن جدا نہیں ہوگا‘ 94 دن میں ایک شیشہ بھی نہیں توٹا ایک استعفیٰ آگیا‘ 4 اور چاہئیں‘ جیل میرا سسرال ہے خوشی سے جاؤں گا۔ ساہیوال میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

یہ ہاتھ اب تھاما ہے تو کٹ جائے گا لیکن جدا نہیں ہوگا۔ عمران خان میرا لیڈر ہے جو فیصلہ کرے گا قبول ہوگا۔ میرا ہاتھ عمران خان کے ساتھ تب تک رہے گا جب تک نواز شریف کا استعفیٰ نہیں آجاتا انہوں نے کہا کہ نواز شریف استعفوں کیلئے جلدی کریں کہیں دیر نہ ہوجائے ایک استعفیٰ آگیا ہے ابھی چار اور چاہئیں عوام کو مبارک ہو کہ مریم نواز نے استعفیٰ دے دیا ہے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کا اقتدار ختم کرکے رہوں گا ہمیں امن کا کہنے والوں نے اسلام آباد میں لاشیں گرائیں شہباز شریف اور حمزہ شریف جتنی جلدی کریں اتنا اچھا ہے انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں سارے راستے خود دیکھتا رہا لوگ عمران خان کو سنتے آرہے ہیں آصف زرداری اور نواز شریف ایک سکے کے دو رخ ہیں زرداری کوکہا تھا کہ آصفہ کو لانا بلو رانی کو مت لانا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابر غوری نے آج بھی فون کرکے مجھے اپوزیشن لیڈر بنانے کی بات کی ہے اپوزیشن لیدر بننے کی خواہش نہیں چور اور ڈاکو پیدا کرنے والے نظام کو جلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعلان جنگ کیا تو جنگ کروں گا۔ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دوں گا مجھے ڈرانے والے وقت بتائیں میں خود آکر گرفتاری دوں گا مجھ سے تم کیا لڑو گے میں خود کش سیاست دان ہون جیل میرا سسرال ہے میں خوشی سے جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم 30 نومبرکو نکلے گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو کنستر کاتنا پڑتا ہے اور کنستر کاٹنے والی آریاں انقلاب کی آریاں ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنا تابوت کندھے پر رکھ کر سیاست کرنے والا انسان ہوں نواز شریف اس وقت سے ڈرو جب میں ابو عزیزی بن جاؤں ساہیوال کی محبتوں کو پہلے کبھی نہیں بھولا ہو نہ ہی آج بھولوں گا ۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے گٹھ جوڑ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا خورسید شاہ سرکار سے زیادہ سرکار کا ایجنٹ ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دورمیں غریب کی حالت نہیں بدل سکتی وہ اپنے دور میں دوروں میں مصروف رہتے ہیں۔