عمران خان تشدد کو فروغ دے رہے ہیں،عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے،شرجیل میمن،عوام سمجھ گئے کہ عمران نابالغ سیاستدان ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 16 نومبر 2014 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان تشدد کو فروغ دے رہے ہیں،عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے،عوام سمجھ گئے کہ عمران نابالغ سیاستدان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا ختم ہوچکا ہے،اب ڈی چوک میں روزانہ ایک کارنر میٹنگ ہوتی ہے جس میں وہ خطاب کرتے ہیں عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سول نافرمانی کو بھی مسترد کردیا اور سمجھ گئے ہیں کہ عمران خان سیاست میں ابھی نابالغ ہیں اور اقتدار کی ہوس میں ان کی ڈیمانڈ بھی غیر جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تشدد کو فروغ دے رہے ہیں اور لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں،اس طرح کی تحریکیں ماضی میں چلانے والوں کا آج نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :