بنوں،آئی ڈی پیزراشن سنٹر میں لوٹ مار اورہنگامہ آرائی کرنے والے آئی ڈی پیزکی رہائی کیلئے سنٹرل جیل کے سامنے دھرنا ، ماروی میمن کی بھوک ہڑتال ، دھرناء کے شرکاء کے ساتھ سارادن سڑک پربیٹھی رہیں، آئی ڈی پیز کے خلاف ناجائزاورغلط دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے،اُنہیں قیدی بنایا گیاجوکہ سراسرظلم وزیادتی ہے،مشیر وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 نومبر 2014 09:58

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء)بنوںآ ئی ڈی پیزراشن سنٹر میں لوٹ مار اورہنگامہ آرائی کرنے والے آئی ڈی پیزکی رہائی کیلئے سنٹرل جیل کے سامنے دھرنا ،وزیراعظم کی مشیروقائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے بھوک ہڑتال کیاور دھرناء کے شرکاء کے ساتھ سارادن سڑک پربیٹھی رہی ،آئی ایس ایف کے طلباء کی دھرنامیں آمدکے ساتھ ہی آئی ڈی پیزنے بھگایااوران پرپتھراؤکی ہفتہ کے روز شمالی وزیرستان کے 101آئی ڈی پیز کی رہائی کیلئے سنٹرل جیل بنوں ٹاؤن شپ کے مقام پروزیراعظم کی مشیرماروی میمن ،ایم این اے شمالی وزیرستان ملک نذیرخان ،نیک عمل خان مسلم لیگ کے کارکنوں اورآئی ڈی پیزکے ہمراہ موقع پرپہنچے اور جیل کے سامنے سڑک کوہرقسم ٹریفک کیلئے بند کرکے دھرنا دیا اس موقع پروزیراعظم کی مشیرماروی میمن نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام نے ملک وقوم کی خاطرقربانی دے کر گھربارچھوڑاہے اس کاقصور کیاہے کہ ان آئی ڈی پیز پر شیلنگ ،فائرنگ اورلاٹھیاں برسائی جارہی ہے یہ لوگ صرف راشن اورٹینٹ کے حصول کیلئے ہی تو آئے عمران خان کیا یہ آپ کا نیا پاکستان ہے اورکیایہ آپ کی خیبرپختونخوا کی حکومت ہے آئی ڈی پیزکورہاکئے جائے واقعہ کی انوسٹی گیشن کیمروں نے کرلی ہے ہمیں دہشت گردی کے واقعہ رونما ہونے سے ڈرایاجارہا ہے مگرہم نے یہاں سے جانے والے نہیں جب ہم نے سندھ میں مطالبات کے حق سات دن اورسات راتیں گذارکردھرنادے سکتے ہیں تو اپنے آئی ڈی پیزبھائیوں کیلئے نہیں دے سکتے اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے خلاف ناجائزاورغلط دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے اوراُنہیں قیدی بنایا گیاجوکہ سراسرظلم وزیادتی ہے اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افراد آئی ڈی پیز بن گئے ہیں اوروہاں پربھی اس قسم کے بدنظمی کے واقعات رونما ہورہے ہیں مگر ہم نے کسی پرفائرنگ ،گرفتار یا جیل میں نہیں ڈالااُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام پہلے ہی مشکلات سے دوچارہیں خیبرپختونخوا کی حکومت ان کے مسائل میں کمی کرے نہ کہ مشکلات کے دلدل میں دھکیلیں ایم این اے ملک نذیرخان اورنیک عمل خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام بہت سی مشکلات سے دوچار ہیں جن کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اورعسکری قیادت سے بات چیت کریں گے اور آج ماروی میمن کے شمالی وزیرستان کے بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی پرمشکور ہیں اس موقع پرماروی میمن کو دختر وزیرستان کا خطاب دیاگیا اس دوران انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چندطلباء دھرنے کے مقام پرپہنچے اور نواز حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے اور آئی ڈی پیزکے ساتھ اظہاریکجہتی کی جس پرآئی ڈی پیز نے طلباء کودھکے دیکردھرنے کی جگہ سے ہٹایا اور مظاہرین نے آئی ایس ایف کے طلباء پرپتھراؤ شروع کی جس پرطلباء نے بھاگ کرجان بچائی اس موقع پرمسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حاجی ملک نواب خان ،ضلعی صدر حاجی حمید خان نے بھی دھرنے میں اکر مظاہرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کی۔