بنوں ، آئی ڈی پیز رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے ورکروں کی نعرے بازی ،آئی ڈی پیز کے مشتعل افراد نے نعرہ بازی کرنے پر ورکروں کی پٹائی کردی

اتوار 16 نومبر 2014 10:03

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16نومبر۔2014ء ) آئی ڈی پیز رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے ورکروں کے نعرے بازی ،آئی ڈی پیز کے مشتعل افراد نے نعرہ بازی کرنے پر ورکروں کی پٹائی کردی ہفتہ کی شام جب شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز ضمانت پر رہا ہو کر باہر آرہے تھے کہ اس دوران پی ٹی آئی کے ورکرز ء ایک بار پھر سنٹرل جیل بنوں پہنچے اور گو نواز گو ،اور عمران خان کے حق میں نعرہ بازی شروع کی جس پر شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز مشتعل ہو کر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ آور ہوئے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پٹائی شروع کی شمالی وزیرستان متاثرین کے مشران کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بچا لیا گیا ۔