لندن میں 10 لاکھ پاوٴنڈز کی مالیت سے بنایا گیا پل خالی بوتل گرنے سے ٹوٹ گیا،شیشے کا پل دریائے ٹیمز پر کھلنے والے ٹاور برج کے اوپر بنایا گیا تھا ،برطانوی میڈیا رپورٹ

بدھ 26 نومبر 2014 09:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) لندن میں 10 لاکھ پاوٴنڈز کی مالیت سے بنایا گیا پل خالی بوتل گرنے سے ٹوٹ گیا ، دریائے ٹیمز کے ٹاور برج پر بنائے گے شیشے کے پل کے ساتھ جو صرف خالی بوتل کی چوٹ بھی نہ برداشت کرسکا اور اس کاایک حصہ کرچیوں میں تبدیل ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 10 لاکھ پاوٴنڈز کی مالیت سے تیار ہونے والے حیرت انگیز اور دلکش شیشے کے اس پل کا افتتاح ہوئے ابھی دو ہفتے ہی گزرے تھے کہ ایک ہی چوٹ سے اس کی خوبصورتی ماند پڑگئی، رپورٹ کے مطابق کیٹرنگ اسٹاف کے ایک صاحب خالی بوتلوں کی ٹرے لیے جارہے تھے کہ ایک بوتل پ شیشے کے اس واک وے سے جا ٹکرائی پھر کیا تھا پہلے شیشے میں دراڑیں پڑیں اور پھر وہ کرچیوں میں تبدیل ہوگیا۔

اس کے بعد انتظامیہ کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا کہ اس کو کچھ عرصے کے لیے بند کردیا جائے۔

(جاری ہے)

لیکن اسے خوش قسمتی سے اس شیشے کے واک وے کو بناتے وقت اس کی پانچ سطحیں بنائی گئیں تھیں اور ٹوٹنے والی سطح سب سے اوپر والی ہے جسے باآسانی تبدیل کیا جاسکے گا۔ شیشے کا پل دریائے ٹیمز پر کھلنے والے ٹاور برج کے اوپر بنایا گیا ہے، شیشے کے پل پر کھڑے ہو کرلوگ نیچے سے گزرنے والی ٹریفک اور دریا میں بہتے پانی اور گزرتے بحری جہازوں کا خوبصورت نظارہ کرتے ہیں جب کہ اس پل کی سیر کے لئے 9 پاوونڈ کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔