افغانستان ،پرتشدد واقعات میں 11 افراد ہلاک،13 زخمی

بدھ 26 نومبر 2014 09:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء)افغانستان میں پر تشدد واقعات میں 11 افراد ہلاک اور13 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے ریشخور میں دھماکے میں ایک شخص اور6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبہ تندوز میں ہونے والے بم دھماکے میں چھ شہری ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔دریں اثناء قندوز میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں چار طالبان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :