محمد سجاد عالی اسنوکر چیمپیئن شپ کے ناک آوٴٹ مرحلے میں داخل ، شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے برجیش دامانی کو4-0سے آؤٹ کلاس کردیا

بدھ 26 نومبر 2014 08:52

بنگلور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) پاکستان کے محمد سجاد نے بھارت کے برجیش دامانی کو شکست دے کرعالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ بھارتی شہربنگلورمیں کھیلے جانے والے میچ میں سابق قومی چیمپیئن محمد سجاد نے بھارتی کیوئیسٹ برجیش دامانی کو چار صفر سے آوٹ کلاس کیا۔

(جاری ہے)

سجاد نے ایک با پھر شاندار کھیل پیش کیا اورروایتی حریف کو باآسانی شکست دی۔ برجیش نے چار فریم میں مجموعی طور پر صرف اکتالیس پوائنٹس بنائے۔ سجاد کی جیت کا اسکور چوہتر بیس، چھیاسی چودہ، انہتر ایک اور اکیاون چھ رہا۔ اس کامیابی کے بعد محمد سجاد نے چیمپئن شپ کے ناک آوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :