حکومت کی پالیسیوں کا مقصد آزادانہ تجارت کا فروغ ہے ،خرم دستگیر،افغان صدر کے دورہ پاکستان میں باہمی تجارت کے فروغ ، سمگلنگ کے کنڑول اور ایسی تجارتی پالیسیوں پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف تجارت کو فروغ مل سکے گا بلکہ سنٹرل ایشیاء تک پاکستان کی رسائی بھی ممکن ہو سکے گی، حکومت تجارت کی شفاف پالیسیاں مرتب کرنے میں سنجیدہ ، بہتر حکمت عملی اور موثر قانون سازی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا،اجلا س سے خطاب
بدھ 26 نومبر 2014 09:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء)وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد آزادانہ تجارت کا فروغ ہے حال ہی میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کا دورہ کیا اور انسے باہمی تجارت کے فروغ ، سمگلنگ کے کنڑول اور ایسی تجارتی پالیسیوں پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف تجارت کو فروغ مل سکے گا بلکہ سنٹرل ایشیاء تک پاکستان کی رسائی بھی ممکن ہو سکے گی۔
حکومت تجارت کی شفاف پالیسیاں مرتب کرنے میں سنجیدہ ہے اور بہتر حکمت عملی اور موثر قانون سازی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس و ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر حاجی غلام علی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ کی کاروباری کمیونٹی کے متعلق عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد نہ کرانے کے معاملات ، فلائنگ کرافٹ پیپر مل چارسدہ کے معاملات ، ڈی ٹی آر ای کی رپورٹ ، 2012سے 2015تک تجارتی پالیسی کیلئے تجویز کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد، کیبنٹ کی طرف سے 2012میں اسلحہ و گولہ بارود کی ایمپورٹ کی ترمیمی پالیسی پر عمل درآمد ، بیرون ممالک کمرشل اتاشیوں کی تعیناتی کے معاملات ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی پالیسی کی موجودہ صورتحال کے علاوہ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
قائمہ کمیٹی نے وزارت برائے کامرس و ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی کاروباری کمیونٹی کے متعلق ہائی کورٹ پشاور اور سپریم کورٹ نے جو فیصلے کئے ہیں ان پر عمل درآمد کرایا جائے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ جب ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ دے دیا تھا تو پھر سپریم کورٹ جانے کی کیا ضرورت تھی ۔ سپریم کورٹ نے بھی وہی فیصلہ دیا اور اسکے فیصلے کا دوبارہ رویو بھی کرایا گیااور وزارت قانون نے بھی ان کے حق میں رائے دی ہوئی ہے تو ادارہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کروا رہا۔ ایسے رویوں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری وقت کیساتھ ساتھ کم ہوتی جارہی ہے ۔ڈی ٹی آر ای کے معاملے کے حوالے سے چیف (ایف اینڈ سی ایف بی آر) نے کمیٹی کو بتایا کہ 2010میں حکومت نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے عوام کیلئے ڈی ٹی آر ای کی سہولت دی تھی ۔ یہ وزیر اعظم کے سپیشل پیکج کے تحت فراہم کی گئی تھی جس پر رکن کمیٹی سینیٹر الیاس بلور نے کمیٹی سے سفارش کی کہ اس سہولت کو پورے ملک کیلئے اعلان کرایا جائے اس سے زر مبادلہ میں اضافہ ہو گا ڈی ٹی آر ای کی سہولت دوسرے شعبوں کو دی گئی ہے ویجیٹیبل گھی کو کیوں نہیں دی جارہی ۔وفاقی وزیر برائے کامرس و ٹیکسٹائل انڈسٹری خرم دستگیر نے کمیٹی کو بتایا کہ ایکسپورٹ پرموشن کی سکیمیں تمام اداروں کے لئے وزارت تجارت کی پالیسی میں شامل ہیں صرف سمگلنگ کو کنڑول کرنے کیلئے معاملات ایف بی آر کے حوالے کئے جاتے ہیں ۔ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد آزادانہ تجارت کا فروغ ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کا دورہ کیا اور انسے باہمی تجارت کے فروغ ، سمگلنگ کے کنڑول اور ایسی تجارتی پالیسیوں پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف تجارت کو فروغ مل سکے گا بلکہ سنٹرل ایشیاء تک پاکستان کی رسائی بھی ممکن ہو سکے گی ۔ حکومت تجارت کی شفاف پالیسیاں مرتب کرنے میں سنجیدہ ہے اور بہتر حکمت عملی اور موثر قانون سازی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا۔ سیکریٹری برائے کامرس و ٹیکسٹائل انڈسٹری محمد شہزاد ارباب نے کمیٹی کو تجارتی پالیسی 2012-15پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ سے 15ارب روپے ملنے تھے مگر وہ نہیں مل سکے جس کی وجہ سے تمام تجویز شدہ پالیسوں پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔اراکین کمیٹی نے تجویز شدہ پالیسوں کو عوامی سطح پر پہنچانے کی سفارش کی تاکہ حکومت کی طرف سے تجارت کے فروغ کیلئے جو اقدام اٹھائے گئے ہیں اس سے عوام کو بھی فائدہ حاصل ہو سکے ۔اسلحے اور گولہ بارود کی ایمپورٹ کے متعلق ترمیمی پالیسی کے حوالے سے محمد شہزاد ارباب نے کمیٹی کو بتایا کہ ترمیمی پالیسی پر عمل درآمد کرانے کیلئے کام ہو رہا ہے ایک ہفتے کے اندر پالیسی مرتب ہو جائیگی ۔جس پر اراکین کمیٹی نے کہا کہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے اور اس کو حل کرنے کے لئے تیز اقدامات کئے اجائیں ۔ بیرون ممالک کمرشل اتاشیوں کی تعیناتی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیاکہ پنجاب سے 23، سندھ سے چار ، بلوچستان سے 3اور خیبر پختونخواہ سے 6آفیسرز بیرون ممالک میں تعینات کئے گئے ہیں ۔ کارکردگی کی بنیاد پر تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے اور بیرون ملک سے واپس آ کر پھر کسی دوسرے ملک میں بھیجنے یا ملک میں ایک خاص وقت گزارنے کے وقت کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ہے ۔سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا کہ کچھ کمرشل اتاشیوں کی مدت 2015میں ختم ہو رہی ہے مگر پسند و نا پسند کی وجہ سے اضافی توسیع بھی دی جارہی ہے ۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ کمرشل اتاشیوں کی بیرون ملک کارکردگی بہت خراب ہے ہماری ایکسپورٹ میں بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ارکین کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ایک سب کمیٹی بنائی جائے جو کمرشل اتاشیوں سے متعلق قانون سازی کر سکے ۔ بھارت کیساتھ تجارت کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ تجارت کے فروغ کیلئے 1998میں ڈائیلاگ پروسیس شروع کیا گیاجسکے 7دور ہو چکے ہیں پہلے 1963 اشیاء کی تجارت کی منفی لسٹ تھی جو کم ہو کر اب 1209ہو چکی ہے ۔137اشیاء واہگہ باڈر سے منگوائی جائیں گی اور باقی اشیاء کراچی کے ذریعے آنے کی اجازت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا روڈ میپ بنایا جارہا ہے جس سے تمام اشیاء وہگہ بارڈر کے ذریعے منگوانے کے لئے تجویز دی گئی ہے ۔ بھارت نے سیکیورٹی کی وجہ سے یہ پالیسی مرتب کی تھی ۔اراکین کمیٹی نے آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس سہولت کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔ملک میں کوئی میکنزم موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ معلوم ہو سکے کہ کونسی ایشیاء منگوائی اور بھیجی جار ہی ہیں۔اراکین کمیٹی نے ایف ٹی اے کی مانیٹرنگ کی سفارش کرتے ہوئے ایف ٹی اے کے غلط استعمال کو کنڑول کرنے کی ہدایت کر دی ۔قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز الیاس احمد بلور، سلیم ایچ مانڈوی والا ، ڈاکٹر کریم احمد خواجہ ، حاجی سیف اللہ خان بنگش ، سردار محمد یعقوب ناصر ، عدنان خان اور مشاہد اللہ خان کے علاوہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر ، سیکریٹری تجارت محمد شہزاد ارباب ، ایڈیشنل سیکریٹری کامرس اظہر علی چوہدری ، کمشنر آر ٹی او پشاور ایف بی آر نواب خان ، ایڈیشنل کمشنر طارق بلوچ ، چیف ایف بی آر ڈاکٹر کمال ،چیف ایکسپورٹ ایف بی آر ڈاکٹر ارسلان کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 26 نومبر 2014 کی مزید خبریں
-
معاہدہ طے پا گیا، کینیا کی کرکٹ ٹیم 11 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریگی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ کینیا کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ، کینیا کی ٹیم 5ایک روزہ میچ کی سیریز کھیلے گی ، تمام میچز قذافی سٹیڈیم ... مزید
-
ڈومیسٹک میچ :آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوزسرپرگیند لگنے سے زخمی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بالرسین ایبٹ کا باؤنسران کے سرپرلگا اوروہ زمین پرگرپڑے، فوری طورپراسٹریچرپر گراؤنڈ سے باہرلاکر ابتدائی طبی امداد ... مزید
-
سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کی درستی کیلئے پی سی بی کی کوششیں ناکام، قومی آف اسپنر پر محنت اور پیسوں کے باوجود بھی”دوسرا“ ٹھیک نہ ہو سکا
-
محمد سجاد عالی اسنوکر چیمپیئن شپ کے ناک آوٴٹ مرحلے میں داخل ، شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے برجیش دامانی کو4-0سے آؤٹ کلاس کردیا
-
حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،ممنون حسین، تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں تاجروں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے،کنو ... مزید
-
چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انور بیگ پاکستان انڈسٹر یل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں نئے سی ای او تعینات
-
وزیر داخلہ کا اسلام آباد کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم
-
مائنس شریف برادران فارمولہ، لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے ذوالفقار کھوسہ سرگرم،اعجاز الحق اور حامد ناصر چٹھہ سے رابط،گرینڈ اپوزیشن کی بنیاد آئندہ ہفتے کراچی سے رکھی جائے گی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج وصول کرنے کیخلاف کی وزارت پانی و بجلی آئیسکو ، نیپرا اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے
-
پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
-
سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے ضامن کے خلاف کارروائی کیلئے قومی احتساب بیورو کی اپیل 14 سال بعد منظور ، لاہور ہائی کورٹ نے چودہ سال پہلے شریف خاندان کے قرض کے ضامن مختار احمد کے خلاف کارروائی سے روک ... مزید
-
سپریم کورٹ میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملد آمد کے مقدمے میں چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹس جنرل سے رپورٹس طلب،ہم اقلیتوں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے اس سلسلے میں آنے ... مزید
-
صدرمملکت ممنون حسین نے زاہدحامدکااستعفیٰ منظورکرلیا
-
سوات: سات مرتبہ ویکسین پینے والا بچہ پولیو سے متاثر،پولیو سے متاثر ہونے والے بچے کی عمر تقریباً دو برس ہے اس نے ماضی میں متعدد بار پولیو کے قطرے پیے تھے،محکمہ صحت
-
تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا ئے ، اسلام آباد ہائی کورٹ،جلسے کی اجازت دینا اور سکیورٹی کے معاملات کو دیکھنا ضلعی انتظامیہ اور حکومت کا کام ہے۔فاضل جج کے ریما رکس ... مزید
-
لاہور ‘ عابدشیر علی کی موجودگی میں پیغام یونین اور واپڈا ہائیڈرو کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی‘ عابد شیر علی نے دونوں گروپوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرادیا
-
لندن میں 10 لاکھ پاوٴنڈز کی مالیت سے بنایا گیا پل خالی بوتل گرنے سے ٹوٹ گیا،شیشے کا پل دریائے ٹیمز پر کھلنے والے ٹاور برج کے اوپر بنایا گیا تھا ،برطانوی میڈیا رپورٹ
-
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک
-
نائجیریا میں خود کش حملے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی، خاتون خود کش حملہ آور نے ریاست بورنو کے مصروف ترین بازار میں دھماکے سے اڑا لیا
-
افغانستان ،پرتشدد واقعات میں 11 افراد ہلاک،13 زخمی
-
سعودی عرب‘ اہل تشیع کے قتل میں ملوث 77 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا
-
فرانس ، فرینچ پولینیشا اسمبلی کا جوہری تجربات سے ہونے والے نقصانات پر ایک ارب ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ
-
سعودی عرب میں 45بھارتی شہری تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے باعث پھنس کر رہ گئے
-
موبائل اور ٹیبلٹ کی نیلی روشنی نیند کی دشمن بن سکتی ہے،ماہرین،جو بھی شخص شام کو اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا پھر لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہے، اس کو گہری نیند بھی نہیں آئے گی، اس کی وجہ ان ڈیوائسز سے نکلنے والی ... مزید
-
متحدہ عرب امارات : حکام نے عوام کے ’خطرناک جانور‘ پالنے اور مکانات کی بالکنیوں میں سامان رکھنے یا وہاں کپڑے لٹکانے پر پابندی لگا دی،حکم کے تحت یہ خطرناک جانور چاہے جس بھی مقصد کے تحت خریدے گئے ہوں ... مزید
-
بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہل اسی کو کرنا ہوگی، وزیراعظم نوازشریف،مذاکرات شروع نہ کرنے کا بھارتی وزیراعظم سے پوچھا جائے ، مذاکرات کی بحالی کے لیے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، پاک بھارت ... مزید
-
پْرامن انقلاب کے دروازے بند کیے تو خونی انقلاب آئے گا،عمران خان ،حکمران ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں، مفادات والے لوگ جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اللہ نے اڑنے کی طاقت دی ہے تو زمین پر کیوں رینگے،حکومت ... مزید
-
قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب اوروفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ وفاقی حکومت جو پالیسی گائیڈ لائن دے گی پنجاب حکومت اس پر پوری طرح عملدرآمد کرے گی،حکومت ... مزید
-
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
-
ملک لٹیروں، وڈیروں کے نرغے میں ، قبضہ چھڑوانے کیلئے آخری سانس تک لڑوں گا:ڈاکٹر طاہر القادری،ایسے نظام پرکروڑ بار لعنت جس میں غریب کا بچہ بھوکا مرے او ر امیروں کے گھوڑے، کتے کروڑوں کا بجٹ کھائیں،جنوبی ... مزید
-
ڈیورنڈ لائن کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ بال بال بچ گئے، نیزیان کے مقام پر ملا فضل اللہ کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا ،ملا فضل اللہ کچھ دیر قبل ہی اس مقام سے روانہ ... مزید
-
کھٹمنڈو ،بھارتی وزیر خارجہ کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مختصر ملاقات، سرتاج عزیز کے ساتھ ا ملاقات جذبہ خیر سگالی نہیں ،رسمی تھی،ششما سوراج ،سارک کو ایک فعال علاقائی تنظیم بننے کیلئے عوامی امنگوں ... مزید
-
عمران خان نے 90 کی دہائی میں کوئی ٹیکس نہیں دیا لہٰذا پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، پرویزرشید، جہانگیر ترین ملک کے امیر ترین آدمی ہیں انہوں نے 24 کروڑ سے زائد کا ٹیکس معاف کرایا ہم عمران خان اور ... مزید
-
چیف جسٹس کا سرگودھا کے ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس،سیکرٹری صحت پنجاب کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم ،کوٹ رادھا کشن بھٹے میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے واقعہ پر آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ... مزید
-
کھٹمنڈو میں پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ، بھارتی وزارت خارجہ
-
بھارت کی طرف سے سرحد پر چھیڑ چھاڑ خوش آئند نہیں ، اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر امن کو خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،خواجہ آصف، امریکن ڈپلومیسی خطے میں ناکام ہو چکی ، امریکی غلط پالیسیوں کے نتائج آج بھی ... مزید
-
جے یو آئی (ف) کا اسلامی نظام کے نفاذ ، سود سے پاک بینکاری کا مطالبہ ،شفاف نظام کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا بھی اعلان، حقوق نعرو ں سے ملتے ہیں نہ ہی خوبصورت خوابوں سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے،عملی اقدامات ... مزید
-
میرے خلاف غداری کے الزامات ’سیاست زدہ‘ ہیں، بدلہ لیا جارہا ہے،پرویز مشرف،پاکستان میں مغربی جمہوریت نافذ نہیں کی جا سکتی ،اس نظام کو مقامی ماحول کے مطابق بنانا ہوگا،ایک مرتبہ اہم دہشت گرد گروہ ... مزید
-
تحریک انصاف کے حکومت مخالف جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی تیا ر،ایف سی سمیت اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی اعلی حکام کی زیر نگرانی تیاری جاری، جوانوں کو ڈنڈوں سے لڑائی کی باقاعدہ تربیت ،چین ... مزید
-
بھارت کیساتھ تمام مسائل کا مذاکراتی حل چاہتے ہیں،مصدق ملک ، سارک رکن ملکوں کے درمیان قریبی رابطے اور تجارت سے خطے میں انقلاب آئے گا،پاکستا ن معیشت پر مبنی خارجہ پالیسی پر عمل کے ذریعے دنیا کے مختلف ... مزید
-
حکومت کا بجلی صارفین سے پھر ہاتھ،اوور بلنگ کی مد میں دیا جانے والا ریلیف واپس لینا شروع کر دیا
-
یلجیم پولیس نے کرکٹ بیٹ لے جانیوالے پاکستانی نوجوان کو دہشتگرد قرار دیدیا،22سالہ عاصم عباسی نے بارش کی وجہ سے بیٹ شرٹ میں چھپا رکھا تھا،اخبار میں تصویریہودی مخالف دہشت گرد کے طور پر لگا دی گئی، پاکستانی ... مزید
-
اعلیٰ عدالتوں میں ثابت ہو چکا ہم نے کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، پرویزالٰہی ،چیئرمین پرائیوٹائزیشن زبیرعمر قومی خزانہ سے تنخواہ لے کر نواز، شہبازشریف کا نمائندہ بن گئے اور الزامات لگا رہے ہیں ، دونوں ... مزید
-
حکومت کی پالیسیوں کا مقصد آزادانہ تجارت کا فروغ ہے ،خرم دستگیر،افغان صدر کے دورہ پاکستان میں باہمی تجارت کے فروغ ، سمگلنگ کے کنڑول اور ایسی تجارتی پالیسیوں پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی‘ 17ہلاک‘ 5 زخمی‘ ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم کمانڈر بھی شاملجمرود میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق،سیکیورٹی فورسز ... مزید
-
کبھی قرض لیکرمعاف نہیں کرایا،میراخاندان سالانہ 5کروڑروپے ٹیکس اداکرتاہے ،جس میں سے آدھامیں اداکرتاہوں،جہانگیرترین
-
میری زندگی پر فلم بنے توخواہش ہے کہ سلمان خان شعیب ملک بن جائیں، ثانیہ مرزا
-
لاہورمیں داعش کا48صفحاتی کتابچہ تقسیم کیاگیا،تحریرمیں امیرالمومنین کے 14صفحات بھی شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.