پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

بدھ 26 نومبر 2014 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء)اسلام آباد انتظامیہ نے 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھا دی۔ذرائع ابلا غ کے مطابق ریڈ زو ن جانے وال سڑکوں کے کنارے کنٹینرز بھی رکھ دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد انتظامیہ نے 30 نومبرکو پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظرریڈزون کی سیکیورٹی کو بڑھاتے ہوئے نادرا چوک سے ریڈ زون جانے والے راستے کو بند کر دیا ہے۔ ایوب چوک ،پی ٹی وی چوک ،سرینا چوک اور مارگلہ روڈ کو بھی ممکنہ طور پر سیل کرنے کے لیے سڑکوں کے کنارے کنٹینرز رکھ دیے ہیں۔ تحریک انصاف کے دھرنے سے باہر بھی مٹی سے بھرے کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں۔