ڈومیسٹک میچ :آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوزسرپرگیند لگنے سے زخمی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بالرسین ایبٹ کا باؤنسران کے سرپرلگا اوروہ زمین پرگرپڑے، فوری طورپراسٹریچرپر گراؤنڈ سے باہرلاکر ابتدائی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

بدھ 26 نومبر 2014 08:52

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوزڈومیسٹک میچ میں سرپرگیند لگنے سے زخمی ہوگئے، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، سڈنی میں شیفلیڈ شیلڈ کے میچ میں نیو ساؤتھ ویلزکی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے فل ہیوزنے تریسٹھ رنزاسکورکئے تھے کہ فاسٹ بالرسین ایبٹ کا باؤنسران کے سرپرلگا اوروہ زمین پرگرپڑے، ہیوزکوفوری طورپراسٹریچرپر گراؤنڈ سے باہرلاکر ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ہسپتال میں ہیوزکا آپریشن جاری ہے اوران کیلئے آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں، فل ہیوزکپتان مائیکل کلارک کی جگہ بھارت کیخلاف ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے مضبوط امیدوارتھے۔

متعلقہ عنوان :