سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کی درستی کیلئے پی سی بی کی کوششیں ناکام، قومی آف اسپنر پر محنت اور پیسوں کے باوجود بھی”دوسرا“ ٹھیک نہ ہو سکا

بدھ 26 نومبر 2014 08:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء )پاکستان کرکٹ ٹیم کے جادوگر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی درستگی پر پی سی بی کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ انگلینڈ میں ایک ہفتہ مزید کام کے باوجود بھی قومی اسپنر سعید اجمل کا "دوسرا" ٹھیک نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر پی سی بی کے 30 لاکھ روپے سے زائد لگ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بائیو مکینک ٹیسٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق "دوسرا" ڈلیوری پر سعید اجمل کا ایکشن ابھی بھی 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔

پی سی بی نے دوسری بار اپنے طور پر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا معائنہ کروایا ہے۔ سعید اجمل کے آف اسپن میں بہتری آئی ہے لیکن ان کا اہم ہتھیار "دوسرا " ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکا ہے۔ سعید اجمل آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بولنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :