سعودی عرب میں 45بھارتی شہری تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے باعث پھنس کر رہ گئے

بدھ 26 نومبر 2014 09:09

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) سعودی عرب میں چند ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بھارتی شہری پھنس کر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی قونصلر راجکمار نے بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے باعث پھنسے ہوئے 45 شہریوں کے ریاض میں پھنسے ہونے کے بعد ہم نے انہیں وہاں سے نکالنے کے حتمی انتظامات کرنیوالی سپانسر کمپنی سے رابطہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ تمام 45شہریوں کو دسمبر کے پہلے ہفتے تک وطن واپس پہنچا دیں

متعلقہ عنوان :