چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انور بیگ پاکستان انڈسٹر یل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں نئے سی ای او تعینات

بدھ 26 نومبر 2014 08:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے چیئرمین انور بیگ کو وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت ادارے پاکستان انڈسٹر یل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی آئی ڈی سی ) کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او ) تعینات کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم نے باقاعدہ منظوردیدی ہے ۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو خصوصی طور پربتایا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے منگل کو انور بیگ کو پی آئی ڈی سی میں عارضی بنیادو ں پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے جس کا ایک ،دو روز میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیگا۔

ذرائع کے مطابق خالدچھڈا عدالت سے حکم امتناعی لیکر گزشتہ ڈیڑھ سال سے بطور سی ای او پی آئی ڈی سی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ذرائع کے مطابق چار روز قبل حکومت نے بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام میں وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری شبیر احمد کو سیکریٹری تعینات کیاتھا جس پر انور بیگ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ پی آئی ڈی سی وزارت صنعت و پیداوار کا ماتحت ادارہ ہے جس کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :