سعودی عرب‘ اہل تشیع کے قتل میں ملوث 77 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 26 نومبر 2014 09:05

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء) سعودی عرب نے رواں ماہ آٹھ اہل تشیع کے قتل میں ملوث 77 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام نے ایک ایسے دہشت گرد سیل کا سراغ لگایا ہے جوکہ عاشورہ کے ایک اجتماع پر حملے اور اس میں آٹھ افراد کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشت گرد سیل بارے مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 77 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا داعش سے تعلق کا شبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :