فرانس ، فرینچ پولینیشا اسمبلی کا جوہری تجربات سے ہونے والے نقصانات پر ایک ارب ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ

بدھ 26 نومبر 2014 09:05

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) فرانس کے زیرِانتظام ایک خطے کی اسمبلی نے فرانس سے جوہری ٹیسٹ کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان پر زِرتلافی کے طور پر ایک ارب ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق فرینچ پولینیشا کی اسمبلی نے 1966 سے 1996 کے دوران علاقے میں کیے جانے والے 193 جوہری تجربات کرنے پر پیرس سے 93 کروڑ ڈالر رقم ادا کرنے کا مطالبہ تیار کیا ہے۔جزیرے میں حکمراں جماعت تاہوئرا ہورائترا نے فرانس سے آزادی کی مخالفت کی تھی۔اس جماعت نے فرانس سے اضافی 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس کے بقول اب بھی علاقے میں دو چھوٹے دائرہ نما جزیرے فرانس کے قبضے میں ہیں اور ان کی جلد واپسی ممکن نظر نہیں آ رہی ہے

متعلقہ عنوان :