مائنس شریف برادران فارمولہ، لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے ذوالفقار کھوسہ سرگرم،اعجاز الحق اور حامد ناصر چٹھہ سے رابط،گرینڈ اپوزیشن کی بنیاد آئندہ ہفتے کراچی سے رکھی جائے گی

بدھ 26 نومبر 2014 08:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء ذوالفقار کھوسہ نے مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے اعجاز الحق اور حامد ناصر چٹھہ سے رابطہ کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گرینڈ اپوزیشن کی بنیاد آئندہ ہفتے کراچی سے رکھی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے ناراض رہنماوٴں کو یکجا کرنے کیلئے ذوالفقار کھوسہ اور ان کے صاحبزادے دوست محمد کھوسہ متحرک ہوگئے، گرینڈ اپوزیشن کے قیام کیلئے رابطے تیز کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے حامد ناصر چٹھہ اور اعجاز الحق سے رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماوٴں سے مائنس شریف برادران فارمولے کے تحت مسلم لیگ کے اتحاد پر بات ہوئی، جس پر اعجاز الحق اور حامد ناصر چٹھہ نے آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔شریف برادران کو ٹف ٹائم دینے کے لیے دوست محمد کھوسہ نے شیخ رشید سے بھی رابطہ کیا ہے ، جنہوں نے حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد کیلئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔دوست محمد کھوسہ کا دعویٰ ہے کہ گرینڈ اپوزیشن کی بنیاد آئندہ ہفتے کراچی میں رکھی جائے گی، مسلم لیگ فنکشنل اور ممتاز بھٹو بھی گرینڈ اپوزیشن کا حصہ ہوں گے، جس کے بعد لیگی دھڑوں کے اتحاد کی حکمت عملی طے کیجائے گی،