وزیر داخلہ کا اسلام آباد کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

بدھ 26 نومبر 2014 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹینرز فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی مختلف سٹرکوں پر کنٹینرز لگانے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کنٹینرز فوری طور پر ہٹانے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے۔ چودھری نثار نے کہا ہے کہ کنٹینر کی ضرورت ہو بھی تو کنٹینر سڑک کے ایک طرف رکھے جائیں۔ عام شہریوں کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے راستوں کو بلاک اور آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنا نامناسب ہے۔

متعلقہ عنوان :