لاہور ‘ عابدشیر علی کی موجودگی میں پیغام یونین اور واپڈا ہائیڈرو کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی‘ عابد شیر علی نے دونوں گروپوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرادیا

بدھ 26 نومبر 2014 09:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26نومبر۔2014ء) لاہور میں سٹیج پر بیٹھنے کے معاملے پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی موجودگی میں پیغام یونین اور واپڈا ہائیڈرو کے کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لیسکو آفس ملتان روڈ پر لاہور میں عابد شیر علی کی سربراہی میں کھلی کچہری لگائی گئی جہاں پر سٹیج پر بیٹھنے کے معاملے پر پیغام یونین اور ہائیڈرو واپڈا کے کارکنوں کے درمیان عابد شیر علی کی موجودگی میں شدید ہاتھا پائی اور گالی گلوچ ہوئی جس کے بعد عابد شیر علی خود میدان میں آئے اور انہوں نے دونوں گروپوں کے درمیان صلح کروادی اور پروگرام کو آگے بڑھایا۔

متعلقہ عنوان :