پاکستانی باپ نے ہم جنس پرست بیٹی کوکھلے دل سے تسلیم کرلیا

پیر 1 دسمبر 2014 08:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)برطانیہ میں مقیم ایک ہم جنس پرست لڑکی کے پاکستانی والد نے بیٹی کی کھلی حمایت کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔سبر ینا جلیس نامی نوجوان خاتون کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی طور پر مردوں کی بجائے خواتین میں کشش محسوس کرتی ہیں اور وہ خوفزدہ تھیں کہ اُن کے والد اور رشتہ دار یہ بات سن کر شدید ردعمل کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

بالآخر جب وہ وقت آن پہنچا کہ سبرینا نے اپنے مسئلے کے متعلق سب کو آگاہ کیا تو اس کے رشتہ دار وں نے حسب توقع اُس سے قطع تعلق کر لیا لیکن اُس کے والد نے اپنے رشتہ داروں کو صاف بتا دیا تھا کہ اگر وہ اُن کی بیٹی سے کوئی تعلق رکھنا نہیں چاہتے تو نہ رکھیں لیکن وہ اپنی بیٹی کو نہیں چھوڑ سکتے۔سبرینا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کو ہیرو سمجھتی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی کو نفسیاتی اور حیاتیاتی کیفیت کو سمجھا اور دنیا کے سامنے بہادری سے کھڑے ہوئے۔