8دسمبرکوفیصل آبادمیں ہرقسم کاکاروبار،ٹرانسپورٹ اورنظام زندگی معطل کردیاجائیگا،پی ٹی آئی رہنماء ،اگرکسی نے ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو یوتھ ونگ کے کارکن اورتحریک انصاف بھرپورمقابلہ کریگی، خرم شہزاد/ شیخ حمید،فیصل آبادمیں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی ،ہم ہرقسم کاتحریک انصاف کی ہڑتال کوناکام بنائیں گے، تجارتی تنظیموں کا اعلان

پیر 1 دسمبر 2014 07:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے فیصل آبادسے واحدصوبائی اسمبلی خرم شہزاداورتحریک انصاف کے یوتھ ونگ پاکستان کے صدرشیخ حمیدنے کہاہے کہ 8دسمبرکوفیصل آبادمیں ہرقسم کاکاروبار،ٹرانسپورٹ اورنظام زندگی معطل کردیاجائیگا،اگرکسی نے ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی توپاکستان تحریک انصاف کی یوتھ ونگ کے کارکن اورتحریک انصاف بھرپورمقابلہ کریگی۔

دریں اثناء ایوان صنعت وتجارت ،انجمن تاجران فیصل آباد،یارن مارکیٹ کلاتھ ایکسپوٹرزایسوسی ایشن اوردیگرتجارتی تنظیموں نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ 8دسمبرکوفیصل آبادمیں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی اورہم ہرقسم کاتحریک انصاف کی ہڑتال کوناکام بنائیں گے ۔رہنماوٴں نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ ملک پہلے ہی مشکلات کاشکارہے اورمسائل سے دوچارہونے کے ساتھ ساتھ غربت اوربیروزگاری میں اضافہ ہورہاہے ،لہذاان حالات میں ہڑتال اوردیگرناجائزمطالبات عوام کیلئے نقصان دہ ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اگرملک کاپہیہ جام ہی کرناہے توانہیں چاہئے کہ پہلے وہ کے پی کے میں پہیہ جام کی ہڑتال کریں ۔انہوں نے کہاکہ یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کرنے اورغیرملکی طاقتوں کے اشارے پرہورہاہے ،مگرفیصل آبادکے غیورعوام ان کے کسی بھی منصوبے پرکامیاب نہیں ہونے دیں گے ،انجمن تاجران کے صدرحاجی شاہدرزاق سکانے کہاکہ ملک پہلے ہی مشکلات سے گزررہاہے اوراگرہڑتالوں کاسلسلہ شروع ہوگیاتویہ بھی ایک بین الاقوامی سازش ہوگی ،عوام بھوک اورغربت سے نجات چاہتے ہیں ،ہماری وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ ملکی حالات کے پیش نظرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوردیگرجماعتوں سے رابطہ قائم کرکے ملک کوموجودہ مشکلات سے نکالیں ۔

فیصل آبادکی تاجرتنظیموں نے کہاکہ اگرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئے روزکی ہڑتالوں اوردھرنوں سے علیحدگی اختیارنہ کی توملک بھرکے تاجراوردیگرادارے کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتیں نہ صرف احتجاج کرنے پرمجبورہوں گی بلکہ ان طاقتوں کے خلاف بھی کارروائی پرمجبورہوں گی جواس ملک کونقصان پہنچانے کے درپاہیں ۔دوسری طرف عمران خان کی تقریرکی لائحہ عمل کے سلسلے میں فیصل آبادکی تمام مذہبی مکاتب فکرکی جماعتوں نے یکم دسمبرکوہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے ،جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں غورکیاجائیگا

متعلقہ عنوان :