عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ،جسٹس افتخار چوہدری نے دوستوں کا مشورہ ماننے سے معذرت کرلی

پیر 1 دسمبر 2014 07:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دوستوں کے مشورہ ماننے سے معذرت کرلی اور کہا کہ عمران خان جس طرح غلط قسم کے الزامات لگا رہے ہیں ان کی روک تھام ضروری ہے اور اس حوالے سے اب عدالت سے رجوع کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے شاید مقدمے درج نہ کرتا مگر گزشتہ روز کے بیان نے میرے ارادے کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس کو ان کے دونوں نے مشورہ دیا تھا کہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے میں جلد بازی نہ کی جائے مگر سابق چیف جسٹس نے ا ن کے مشورے پر عمل کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔آج پیر کو اپنے وکلاء کو حتمی مشاورت کے لئے طلب کیا ہے ۔امکان ہے کہ آئندہ48 گھنٹوں میں ہتک عزت کا دعوی عمران خان کے خلاف دائر کر دیا جائیگا۔