واشنگٹن‘صدر اوباما کی بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری ، دورا ن خریداری امریکی صدر کو لو گو ں کی جا نب سے گو نتا نا مو جیل کی بند ش با رے سخت سوالا ت کا سا منا

پیر 1 دسمبر 2014 08:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)امریکی صدر اوباما اپنی بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے لیے مقامی بک اسٹور پہنچے ،تو وہاں بھی انہیں گوانتانامو سے متعلق سخت سوال کا سامنا کرنا پڑا،اور کچھ دیگر دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں اّئے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں امریکی صدر اوباما اپنی بیٹی مالیا کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے لیے مقامی بک اسٹور پہنچے، وہاں موجود لوگوں نے ان کے لیے تالیاں بجائیں ،اور خوشی کا اظہار کیا ، خریداری کے بعد جب اوباما اپنے بل کی ادائیگی کے لیے کاونٹر پر کھڑے تھے تو ایک اور گاہک نے ان سے سوال کیا کہ مجھے امید ہے کہ اّپ گوانتانامو بند کرسکتے ہیں۔

امریکا کے صدر نے جواب دیا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں۔ اس دوران مالیا کی نظر صدر اوباما پر لکھی گئی کتاب،دی اسٹرینجر ،براک اوباما ان دی وائٹ ہاوس ، پر پڑی اور اس پر باپ بیٹی کے درمیان ہونے والے مکالمے دیگر لوگوں کے لیے بھی بڑے دلچسپ تھے۔صدر اوباما نے لوگوں کو تھینکس گیونگ اور کرسمس کی مبارک باد بھی دی اور واپس روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :