کوبانی، حملوں ،جھڑپوں میں داعش کے 50 جنگجو ہلاک

پیر 1 دسمبر 2014 08:08

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء )شام کے سرحدی شہر کوبانی (عین العرب) میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرد جنگجووٴں کے ساتھ جھڑپوں ،خود کش بم دھماکوں اور امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں داعش کے کم سے کم پچاس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع کرد اکثریتی شہر پر چڑھائی کے بعد سے داعش کا ایک دن میں یہ سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔

آبزرویٹری نے مزید بتایا ہے کہ امریکا کی قیادت میں اتحادی طیاروں نے ہفتے کے روز شام کے شمالی صوبے الرقہ میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر کم سے کم تیس فضائی حملے کیے تھے۔اتحادی طیاروں نے الرقہ شہر کے شمال میں واقع نواحی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ان اہداف میں شامی فوج کے سترھویں ڈویڑن کا علاقہ بھی شامل ہے جس پر داعش نے جولائی میں قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :