کابل‘ غیر ملکی گیسٹ ہاوٴس پر طالبان کا قبضہ ختم،حملہ کرنے والے تینوں طالبان ہلاک

پیر 1 دسمبر 2014 08:01

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)افغان دارالحکومت کابل میں غیر ملکی امدادی کارکنوں کے گیسٹ ہاوٴس پر طالبان کا قبضہ چار گھنٹے بعد ختم کروا لیا گیا ہے۔ حملہ کرنے والے تینوں طالبان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغانستان فوج کی ٹرپل ون ملٹری کور کے سربراہ قدم شاہ شہیم نے کہا ہے کہ تین خود کش حملہ آور کابل کے مغربی ضلع کارتے سہہ میں گیسٹ ہاوٴس کی عمارت میں داخل ہوئے۔ گیسٹ ہاوٴس میں موجود آٹھ افراد میں چھ محفوظ ہیں۔ ہلاک ہونے والے دو غیر ملکیوں کی قومیت معلوم نہیں ہو سکی۔ گزشتہ تین روز میں غیر ملکیوں کے زیر استعمال عمارتوں پر طالبان کا دوسرا حملہ ہے۔ غیر ملکی فوجی اگلے ماہ افغانستان سے انخلا کی تیاری کر رہے ہیں اور اس وجہ سے طالبان کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :