وزیراعظم نواز شریف آج آئیڈیاز 2014ء کا افتتاح کریں گے

پیر 1 دسمبر 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف آج پیر کو انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2014ء کا افتتاح کریں گے۔ یہ عالمی نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

نمائش میں ٹینک، جہاز، گولہ بارود، شپ بلڈنگ اور مواصلات سے متعلق آلات نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ یہاں پر دنیا بھر کی 332 کمپنیوں کے آلات حرب کی نمائش ہو گی۔ سب سے بڑا سٹال چین اور اس کے بعد ترکی کا ہے۔ افتتاح کے بعد وزیراعظم مختلف سٹالز کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :