کینیڈین باشندے پرتشدد کے الزام میں سعودی شہری گرفتار

پیر 1 دسمبر 2014 08:04

دمام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)سعودی عرب کے مشرقی علاقے الظہران میں خریداری مریز میں پولیس نے ایک کینیڈین باشندے پر تشدد کے الزام میں مقامی سعودی شہری کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے اْنہیں اطلاع ملی کی ایک سعودی شہری نے بھرے بازار میں کینیڈین شہریت یافتہ ایک شخص کو آہنی لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کراس سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ شخص کو اسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔