افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو نئی کابینہ پر متفق،25رکنی کابینہ میں 4خواتین شامل ہونگی، کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے، تقرریاں میرٹ پر ہونگی، وزرا کو مرحلہ وار متعارف کروایا جائے گا،صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کا تکنیکی وزارتوں میں کارکردگی کی بنیاد پر پیشہ وارانہ افراد کو تعینات کرنے پر اتفاق

پیر 1 دسمبر 2014 08:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء )افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نئی کابینہ کی تشکیل پر متفق ہوگئے ،25رکنی کابینہ میں 4خواتین شامل ہوں گیترجمان نزیف اللہ سالار زئی کے مطابق صدر اور چیف ایگزیکٹو چار شرائط کے تحت کابینہ کی تشکیل پر متفق ہوگئے ہیں۔ شرائط کے تحت25 رکنی کابینہ میں 4 خواتین شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔

تقرریاں میرٹ پر ہوں گی۔ وزرا کو مرحلہ وار متعارف کروایا جائے گا۔صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے تکنیکی وزارتوں میں کارکردگی کی بنیاد پر پیشہ وارانہ افراد کو تعینات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی وزارتوں کیلئے نامزد کردہ افرادماضی میں صاف ریکارڈ ہونا ضروری ہے اور کوئی بھی امیدوار بدعنوانی میں ملوث نہ رہا ہو۔