فرگوسن‘ سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کا مرکزی پولیس افسر ڈیرن ولسن مستعفی

پیر 1 دسمبر 2014 08:04

فرگوسن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں ایک سیاہ فام نوجوان کی پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت کا ذمہ دار پولیس اہلکار مستعفی ہو گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ۔

(جاری ہے)

اس غیر مسلح نوجوان کی ہلاکت کے بعد فرگوسن سمیت پورے امریکا میں مظاہرے کیے گئے تھے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گئے خط میں ڈیرن وِلسن کا کہنا تھا کہ وہ تحفظ سے متعلق خدشات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہے۔ ایک مقامی اخبار میں چھپنے والے اس خط میں 28 سالہ ولسن نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے استعفے سے متاثرہ کمیونٹی کے زخم مندمل ہونے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :