الیکشن کمیشن نے بھکر II پی پی 48 کے نتائج کا اعلان کردیا ، انعام اللہ خان نیازی نے 47 ہزار 579 ووٹ لیکر میدان مار لیا، مد مقابل قریب ترین حریف احمد نواز نوانی نے 46 ہزار 996 نے ووٹ حاصل کئے

پیر 1 دسمبر 2014 07:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن نے بھکر II پی پی 48 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے انعام اللہ خان نیازی نے 47 ہزار 579 ووٹ لیکر میدان مار لیا ہے جبکہ ان کے مد مقابل قریب ترین حریف احمد نواز نوانی نے 46 ہزار 996 نے ووٹ حاصل کئے الیکشن کمیشن آفس کے آر او عابد حسین کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقہ میں کل ووٹر کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 98 ہے جس میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 136 مرد و خواتین ووٹر نے حق رائے دہی میں حصہ لیا رزلٹ کے مطابق ووٹوں کا تناسب 73.

(جاری ہے)

24فیصد رہا 66 ہزار 316 مرد اور 45 ہزار 820 خواتین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ڈالے گئے ووٹوں میں سے مسترد ہونیوالے ووٹوں کی تعداد 2 ہزار 892 تھی PP48 کے الیکشن میں کامیاب امیدوار انعام اللہ خان نیازی آزاد امیدوار نے 47 ہزار 579‘ احمد نواز نوانی آزاد امیدوار 46 ہزار 996‘ شہزاد شریف چوہدری پاکستان فلاح پارٹی 85‘ محمد ارشد اعوان آزاد امیدوار 424 ‘ محمد ارشد فقیر آزاد امیدوار 500‘ محمد نعیم طارق آزاد امیدوار 78‘ نذر عباس کہوٹ پاکستان عوامی تحریک 13 ہزار 582 ووٹ حاصل کئے ۔