نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ونڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی اور مصباح الحق ونڈے ٹیم کی قیادت کریں گے،یونس خان،ناصر جمشید اور عمر گل ونڈے ٹیم میں شامل

پیر 1 دسمبر 2014 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ونڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیاگیا،شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی اور مصباح الحق ونڈے ٹیم کی قیادت کریں گے،یونس خان،ناصر جمشید اور عمر گل کو ونڈے ٹیم میں شامل کرلیاگیا،ٹی ٹونٹی میں محمد حفیظ،اویس ضیاء،احمد شہزاد،عمراکمل،شاہد آفریدی،سعد نسیم،حارث سہیل،سرفراز احمد،انورعلی،سہیل تنویر،عمرگل،وہاب ریاض اور رضا حسن شامل ہوں گے جبکہ ونڈے ٹیم میں مصباح الحق،محمد حفیظ،احمد شہزاد،عمراکمل،حارث سہیل،یونس خان،اسد شفیق،شاہد آفریدی،ذوالفقار بابر،سرفراز احمد،وہاب ریاض،بلاول بھٹی،سہیل تنویر،ناصر جمشید شامل ہوں گے