کرک اور بنوں میں جے یو آئی(ف) اور تحریک انصاف کے کارکنو ں میں تصا دم ،پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے 12 کارکن زخمی

پیر 1 دسمبر 2014 07:51

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)کرک اور بنوں میں جے یو آئی اسلام (ف) کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث راستہ نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کارکن برہم ہوگئے اور تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے 12 کارکن زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سومرو خالد کے قتل کے خلاف احتجاج کی کال پر کارکنوں نے کرک چوک پر انڈس ہائی وے اور بنوں میں ٹریفک کے لئے روڈ بند کر دیا تھا جہاں سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریلی کی صورت میں اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لئے گزرنا تھا جونہی تحریک انصاف کی ریلی انڈس ہائی وے کرک پہنچی تو جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے روڈ بند کیا ہوا تھا ۔

دونوں جماعتوں نے کارکنوں کے درمیان کی ایک دوسرے پر تلخ کلامی کے بعد پتھراؤ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 12 کارکن زخمی ہوگئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا تو پھر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا لیکن بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات مزید بگڑنے سے سنبھال لئے