گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر ٹماٹرں انڈو ں سے حملہ ، کارکنوں نے ایک انڈے برسانے والے شخص کو پکڑ کرچھترول کر دی

پیر 1 دسمبر 2014 07:51

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2014ء)گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر ٹماٹر برداروں اور انڈے برسانے والوں کا حملہ ۔تحریک کے کارکنوں نے ایک انڈے برسانے والے شخص کو پکڑ کر چتھرول کر دی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گوجوانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے کارکنوں کی ریلی شہر سے گزررہی تھی کہ اچانک تحریک انصاف کے کارکنوں پر چھتوں سے انڈے اور ٹماٹروں کا حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے کارکنان بپھر گئے اور شخص کو پکڑ کر اس کی خوب دھلائی کی لیکن بعد میں نامعلوم افراد کا جھتہ آیا اور انڈے برسانے والے شخص کو چھڑا لیا