جوہری معاہدہ بین الاقوامی تعلقات میں نیا صفحہ ثابت ہو گا، حسن روحانی

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:35

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ ان کے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کے تناظر میں ایک نیا ’صفحہ کھولے گا‘ جو ’تعمیری رابطوں‘ کی راہ ہموار کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک لائیو ٹیلی وڑن خطاب میں صدر روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حتمی معاہدے کا انحصار طرفین پر ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”اگر دوسرا فریق اپنے وعدوں پر قائم رہتا ہے تو ہم بھی اپنے وعدوں کا پاس رکھیں گے۔“ حسن روحانی کے مطابق ایرانی عوام بین الاقوامی برادری کو دھوکہ نہیں دیں گے اور اپنے وعدے پورے کریں گے۔