زیارت،سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،6 ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلہ میں2 اہلکار زخمی ،2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،سکیورٹی فورسز کا سنجاوی علاقے میں سرچ آپریشن،اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند،موبائل سروس بھی معطل ،علاقے میں خوف وہراس ،سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیدیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:23

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء)سکیورٹی فورسز کی زیارت کے علاقے سنجاوی میں ایک کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے حساس اداروں کی رپورٹ پر زیارت کے علاقے سنجاوی میں سرچ آپریشن کیا اور ایک گھر پر چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور یہ فائرنگ کئی گھنٹے تک جاری رہی جبکہ اس دوران 2دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ 4 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں2 اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے سنجاوی میں اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر آمدورفت کو روک دیا گیا جبکہ علاقے میں موبائل سروس کو بھی بند کردیا گیا ،سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لاشیں قبضہ میں لے لیں اور علاقے کو سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا

متعلقہ عنوان :