انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے پانچ طلباء کو یونیورسٹی میں مسجد کے مسئلے کو تنازع کی شکل دینے کی پاداش میں یونیورسٹی سے فارغ کر دیا ، باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء )انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے پانچ طلباء کو یونیورسٹی میں مسجد کے مسلئے کو تنازع کی شکل دینے کی پاداش میں یونیورسٹی سے فارغ کر دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان طلبہ کو چھ ماہ کے لیے یونیورسٹی سے نکالا گیا ہے جبکہ ان کی ہا سٹل الاٹمنٹ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

طلباء نے اس عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے طلباء نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ تسلیم کیے گئے تو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان گزشتہ تین ماہ سے یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 2 پر واقع مسجد میں نماز کی ادائیگی کے مسئلے پر کشیدگی چلی آرہی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ نے پانچ طلباء کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیا ہے۔

طلباء نے اس عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نماز پڑھنا ہے مسلمان کابنیادی حق ہے اور مساجد کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو فل الفور بحال کیا جائے اور ان کے مطالبے کے مطابق مذکورہ مسجد کو فل الفور نماز کے لیے کھولا جائے ۔ طلباء نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ تسلیم کیے گئے تو یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :