پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا،چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے تینوں فارمیٹ میں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا،عمر اکمل قومی ٹیم کے سکواڈ سے آؤٹ ،سعید اجمل اور 3 نئے چہرے ٹیم میں شامل،ونڈے کے اظہر علی ،ٹی ٹونٹی کے شاہد آفریدی جبکہ ٹیسٹ کے مصباح الحق کپتان ہوں گے،آئندہ چار سال کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کو تیار کررہے ہیں ، تمام کھلاڑیوں کو ڈسلپن کا خیال رکھنا ہوگا، ٹیم کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا ہے، سعید اجمیل کی واپسی خوش آئند ہے،احمد شہزاد کو اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا،چیف سلیکٹر ہارون الرشید کی پریس کانفرنس

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ،چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے پی سی بی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ناموں کا تینوں فارمیٹ کا اعلان کیا ہے،عمر اکمل کو خراب کارکردگی کی بنیاد پر قومی سکواڈ کے تینوں فارمیٹ سے باہر کر دیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں3 نئے چہرے بابر اعظم ،سمیع اسلم اور رضوان کو موقع دیا گیا ہے جبکہ مایہ ناز سپنر باؤلر سعید اجمل کی واپسی ہوئی ہے ،احمد شہزاد کو صرف ٹی ٹونٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

ونڈے میں کپتان اظہر علی ،حارث سہیل ،محمد حفیظ ،یونس خان،سمیع اسلم،سہیل مقصود ،وہاب ریاض ،محمد رضوان،سرفرا ز احمد،اسد شفیق،فواد عالم ،محمد رضوان ،سہیل مقصود ،سعید اجمل ،یاسر شاہ ،راحت ،احسان عادل اور سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی کیلئے کپتان شاہدخان آفریدی ،احمد شہزاد ،سرفراز احمد،محمد حفیظ ،مختار احمد ،سہیل مقصود ،حارث سہیل ،سعید اجمل ،سہیل تنویر،سعد نسیم ،وہاب ریاض ،سہیل خان ،عمر گل اور جنید خان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ تیسرے فارمیٹ میں ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان مصباح الحق ،بابر اعظم ،محمد حفیظ ،سمیع اسلم، اسد شفیق ،اظہر علی ،یونس خان ،حارث سہیل ،سعید اجمل ،یاسر شاہ، ذوالفقار بابر ،سرفراز احمد ،وہاب ریاض ،جنید خان ،سہیل خان اور راحت علی کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون الرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آئندہ چار سال کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کو تیار کررہے ہیں تا کہ آئندہ ورلڈ2019 ء تک مضبوط قومی ٹیم تیار کر سکیں،انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو ڈسلپن کا خیال رکھنا ہوگا، ٹیم کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا ہے،ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تینوں فارمیٹ کے کپتانوں سے مشاورت بھی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سعید اجمیل کی واپسی خوش آئند ہے اور قومی ٹیم میں تین نئے چہروں کو موقع دیا ہے تا کہ مستقبل میں قومی ٹیم کو مضبوط سے مضبوط بنایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کی ورلڈ کپ میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے اس لئے انہیں صرف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،احمد شہزاد کو کھیل اور اپنے رویے میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مستقبل میں وہ ٹیسٹ اور ونڈے سکواڈ میں واپس آ سکیں۔