قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے قرآن مجید کی ناظرہ ترجمہ اور تجوید کے ساتھ تعلیم و ترویج کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا، کمیٹی اجلاس میں حج پالیسی 2015ء کے مسودے کی بھی منظوری دے دی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء)قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے قرآن مجید کی ناظرہ ترجمہ اور تجوید کے ساتھ تعلیم و ترویج کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے ۔ کمیٹی اجلاس میں حج پالیسی 2015ء کے مسودے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران شاہ کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران بھی شریک تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کی تعلیم لازمی ہوگی ، چھٹی تامیٹرک قرآن پاک کی تجوید اور ترجمعہ بھی لازمی ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی جانب سے قرآن مجید کی ناظرہ ترجمہ اور ترویج کے ساتھ بل منظور کرتے ہوئے بین الصوبائی منسٹر کانفرنس کو بھجوادیا گیا ہے تاکہ وفاق سمیت تمام صوبوں میں اس پر عملدرآمد ہوسکے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ بل کے مطابق قرآن مجید کو ناظرہ و تلاوت کرنے کے بعد حفظ کرنے اور اس کی تجوید کے ساتھ تلاوت کرنے پر زور دیا ہے یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے اس بل کو بیس مارچ 2014ء کو زیر بحث لایا تھا اور وزارت مذہبی امور کو یہ حکم دیا تھا کہ اس بل کو قائمہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں وزارت دفاع ، کیڈ ، اطلاعات ونشریات اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندوں کو بھی بلایا جائے اور ان کی آراء کو جمع کیاجائے جس پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے عملدرآمد کرتے ہوئے تمام وزارتوں اور اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا ۔

کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی امور کی جانب سے ان وزارتوں اور اداروں کا ذکر بھی کیا گیا جن کی جانب سے اس حوالے سے آراء مذہبی امور کو موصول نہیں ہوئی وزارت مذہبی امور کی جانب سے مذکورہ بالاتمام وزارتوں کو دوبارہ ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ بروز جمعہ 2015ء کو ہونے والے اجلاس میں اپنے نمائندوں کو بھیجے تاکہ ان کی آراء حاصل کی جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :