نیویارک میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کا الزام، 2خواتین گرفتار

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء)امریکا کے شہر نیو یارک میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں خواتین داعش سے متاثر ہیں اور نیویارک میں بم دھماکا کرنا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی کے آپریشن کے دوران معلوم ہوا کہ عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ دونوں خواتین مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد تیار کر رہی تھیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کا منصوبہ کہاں تک پہنچا تھا۔ دونوں خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان کو وفاقی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔