ایسے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جو اسرائیل کیلئے خطرہ ہو،وائٹ ہاؤس

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء )امریکی وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جو اسرائیل کیلئے خطرہ ہو،صدر اوباما اسرائیل کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤ س سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کسی بھی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا جس سے ایران کو خطرہ ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے صدر اوباما سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی کی بقاء کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔

دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے ایران اور دنیا کے لیے نئی شروعات کا آغاز ہوا ہے،آج کا دن ہماری تاریخ میں قومی سلامتی کا یادگار دن ہے۔عالمی طاقتوں سے ایران کے جوہری معاہدے کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نئی ڈیل کے نفاذ سے دنیا کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات کا قیام ممکن ہوگا،ایٹمی ڈیل سے سب کی بہتری ہوگی،مغربی دنیا کو یہ یقین ہوچکا تھا کہ ایران پردباؤ اورپابندیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :