بھارت کا ایران اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کا خیر مقدم، ایران کا جوہری تنازعے کا پر امن طریقے سے حل نہ صرف تہران بلکہ پوری عالمی برادری کے مفاد میں،پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا حق ہے ، وزارت خارجہ

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء) بھارت نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانیوالے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری تنازعے کا پر امن طریقے سے حل نہ صرف تہران بلکہ پوری عالمی برادری کے مفاد میں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق رائے انتہائی اہم بیشرفت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے جبکہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا حق ہے اور اس کے اس حق کا احترام کرتے ہوئے جوہری ایشو حل کیا جانا چاہئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پر امن طریقے سے ایران کا جوہری ایشو حل ہونا نہ صرف تہران' پوری عالمی برادری کے مفاد میں۔

متعلقہ عنوان :