روس کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے خواہاں ہیں‘ تھائی لینڈ

منگل 7 اپریل 2015 03:04

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) تھائی لیند کے وزیراعظم ہرائیوت شین اوشا نے کہاہے کہ روس کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دفاعی صنعت اس وقت بہت بلند سطح پر ہے جبکہ ماسکو ہمیشہ ہتھیار اور فوجی ساز و سامان کا بہترین پیداواری ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم روس سے ہتھیار کی خریداری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر ملک جدید ترین ہتیھاروں کے حصول کی دوڑ میں شامل ہے۔ تاہم اگرچہ ہم خود تو ہتھیار تیارنہیں کر سکتے لیکن دوسرے ملک سے ایسے ہتھیار حاصل کرکے مقابلے کی اس فضاء میں ضرور شامل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :